پاکستان سٹاک مارکیٹ میں تیزی، انڈیکس تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر

کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے دوران انڈیکس نئی بلند ترین سطح کو چھو گیا۔

کاروباری ہفتے کے چوتھے روز بھی کاروبار کے آغاز پر سٹاک مارکیٹ میں تیزی دیکھنے میں آئی، 800 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 87 ہزار 427 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری روز کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس 1456 پوائنٹس اضافے کے ساتھ ایک لاکھ 86 ہزار 518 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔

یاد رہے کہ رواں کاروباری ہفتے کے آغاز سے پی ایس ایکس میں شاندار تیزی کا رجحان ہے اور اس دوران انڈیکس نے کئی نئی نفسیاتی سطحوں کو عبور کر کے بلندی کے ریکارڈ قائم کئے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں