ریسکیو عملہ نے برساتی نالہ کے راستے آنیوالا انڈین سانپ پکڑ لیا
پسرور: (دنیا نیوز) بڈیانہ برساتی نالہ کے راستے آنے والے انڈین سانپ کو پکڑ لیا گیا۔
ریسکیو 1122 عملہ کے مطابق تحصیل پسرور کے علاقہ بڈیانہ کے قریب برساتی نالہ سے دس فٹ لمبے سانپ ملنے کی اطلاع پر کارروائی عمل میں لائی گئی۔
.jpg)
بروقت کارروائی کرتے ہوئے ریسکیو 1122 کی ٹیم نے سانپ کو پکڑ لیا، سانپ انڈین نسل کا پائتھن ہے جس کو پکڑنے کے بعد محکمہ جنگلی حیات کے سپرد کر دیا گیا۔
انچارج ریسکیو 1122 پسرور محمد احسان کے مطابق سانپ کی لمبائی 10فٹ 4 انچ ہے۔