وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا دورہ سعودی عرب، مدینہ منورہ سے جدہ پہنچ گئے

جدہ: (دنیا نیوز) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار دورہ سعودی عرب کے دوران مدینہ منورہ سے جدہ پہنچ گئے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر احمد فاروق نے نائب وزیراعظم کا استقبال کیا، سعودی رائل پروٹوکول اور جدہ میں پاکستان کے ڈپٹی قونصل جنرل بھی موجود تھے۔

اسحاق ڈار جدہ میں او آئی سی کونسل آف وزرائے خارجہ کے غیر معمولی اجلاس میں شرکت کریں گے، نائب وزیراعظم جدہ میں پاکستان قونصلیٹ کی نئی چانسلری عمارت کا افتتاح بھی کریں گے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں