مسلح ملزمان کی گھر گھس کر 17 سالہ لڑکی کیساتھ اجتماعی زیادتی
منڈی بہاؤالدین: (دنیا نیوز) ساہنا میں مسلح ملزمان نے گھر میں گھس کر 17 سالہ لڑکی کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔
پولیس کے مطابق مسلح افراد نے لڑکی کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنایا اور متاثرہ لڑکی سے زیادتی کی ویڈیو بھی بناتے رہے۔
متاثرہ لڑکی کی والدہ کی مدعیت میں 3 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا، مقدمہ میں نامزد ملزمان میں ارسلان اور ثقلین سمیت 1 نامعلوم ملزم شامل ہے۔