جنگ بندی کے باوجود غزہ میں اسرائیلی حملے جاری، مزید 5 فلسطینی شہید

غزہ: (دنیا نیوز) جنگ بندی کے باوجود شمالی و جنوبی غزہ میں اسرائیلی توپ خانے کے حملے جاری ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق 24 گھنٹے میں صیہونی بربریت سے مزید 5 فلسطینی شہید ہو گئے، خان یونس اور بوریج کیمپ کے علاقوں میں اسرائیلی حملوں میں 2 فلسطینی شہید، 3 زخمی ہو گئے۔

اسرائیلی ہیلی کاپٹر نے دیر البلاح میں فائرنگ کی، اسرائیلی فوج نے بیت لاہیا میں رہائشی عمارتیں دھماکوں سے اڑا دیں۔

عرب میڈیا کے مطابق جنگ بندی کے بعد نام نہاد ’’ییلو لائن‘‘ کے اندر فلسطینی گھروں کی مسماری جاری ہے، غزہ میں مسلسل اسرائیلی حملوں کے باعث جنگ بندی بے اثر ہونے لگی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں