وزیراعظم اور سہیل آفریدی کی پیر کو اہم بیٹھک، مختلف اُمور پر بات چیت متوقع

اسلام آباد:(دنیا نیوز) وزیراعظم شہباز شریف اور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کی کل ملاقات متوقع ہے۔

ذرائع کے مطابق خیبرمیں امن جرگے سے خطاب میں سہیل آفریدی نے کہا کہ کل وزیراعظم سے ملاقات میں وزیراعظم کے سامنے عوام کے حقوق کا مقدمہ پیش کروں گا۔

اِسی طرح ملاقات میں خیبر پختونخوا کی سکیورٹی کی صورتِ حال اور تیراہ میں آپریشن اور مقامی لوگوں کی نقل مکانی پر بات چیت ہوگی۔

یاد رہے قبل ازیں سہیل آفریدی اِس بات کا بھی عندیہ دے چکے ہیں کہ قبائلی اضلاع میں مرحلہ وار گرینڈ جرگے ہوں گے، تمام قبائلی اضلاع میں جرگوں کے بعد خیبرپختونخوا سطح پر گرینڈ جرگہ ہوگا، صوبائی گرینڈ جرگے میں اسلام آباد مارچ کی حتمی تاریخ کا اعلان کیا جائے گا، اسلام آباد مارچ سے متعلق فیصلہ گرینڈ جرگے میں کریں گے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں