اسلام آباد دھماکہ: برطانوی اور آسٹریلوی ہائی کمشنر کا اظہار مذمت

اسلام آباد: (دنیا نیوز) برطانوی اور آسٹریلوی ہائی کمشنر نے امام بارگاہ کے باہر خود کش دھماکے کی مذمت کی ہے۔

سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے اسلام آباد کی امام بارگاہ میں دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے دھماکے پر شدید غم و غصہ اور دلی دکھ کا اظہار کیا۔

جین میریٹ نے کہا کہ میری دعائیں اور ہمدردیاں شہداء، زخمیوں اور ان کے اہلِ خانہ کے ساتھ ہیں، اس طرح کا تشدد انتہائی قابل مذمت ہے، ہم پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں۔

آسٹریلوی ہائی کمشنر ٹموتھی کین کا اسلام آباد دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہنا تھا کہ امام بارگاہ میں ہونے والے ہولناک حملے سے شدید صدمہ اور افسوس ہوا۔

ٹموتھی کین نے کہا کہ میری ہمدردیاں متاثرین، ان کے اہلِ خانہ اور متاثر ہونے والے تمام افراد کے ساتھ ہیں، مشکل گھڑی میں آسٹریلیا پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے اور سوگ میں شریک ہے۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں