یو اے ای نے 2026 میں گولڈن ویزا اور نئی ویزا کیٹیگریز کا سلسلہ بڑھا دیا

دبئی: (سید مدثر خوشنود) متحدہ عرب امارات نے 2026 میں اپنے امیگریشن نظام میں متعدد نئی ویزا کیٹیگریز متعارف کروائی جس کے تحت گولڈن ویزا پروگرام کو مزید توسیع دیتے ہوئے AI سپیشلسٹ ویزا، انٹرٹینمنٹ ویزا اور دیگر پیشہ ورانہ ویزا شامل کیے گئے۔

حکام کے مطابق اس اقدام کا مقصد ملک میں ٹیلینٹ، سرمایہ اور جدید صنعتوں کو متوجہ کرنا ہے۔

AI سپیشلسٹ ویزا ایسے افراد کے لیے ہے جو مصنوعی ذہانت کے شعبے میں مہارت اور خدمات رکھتے ہیں، جبکہ انٹرٹینمنٹ ویزا فنکاروں، تخلیقی پیشہ ور افراد اور ثقافتی صنعت سے وابستہ افراد کے لیے نیا راستہ فراہم کرتا ہے، اس کے علاوہ دیگر شعبوں کے ماہرین، ہنر مند کارکنان اور ڈیجیٹل انٹرپرینیورز کے لیے بھی سہولیات میں توسیع کی گئی ہے۔

یہ اقدامات خاص طور پر انڈینز اور دیگر جنوبی ایشیائی کمیونٹیز کے لیے اہم تصور کیے جا رہے ہیں کیونکہ یو اے ای میں طویل المدت قیام، روزگار اور ملک میں شمولیت کے نئے مواقع پیدا ہو رہے ہیں۔ نئی ویزا کیٹیگریز کے تحت امیدواروں کو بہتر رہائش، کاروباری مواقع اور فیملی ری یونین جیسے فوائد میسر آئیں گے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ ان اصلاحات سے یو اے ای کی معیشت مضبوط ہوگی اور عالمی سطح پر ٹیلینٹ کی نقل و حرکت میں ایک نیا رجحان سامنے آئے گا، اس سے ٹیکنالوجی اور انٹرٹینمنٹ کے شعبے مزید ترقی کریں گے اور عالمی ورکرز، تحقیق کاروں اور کریئیٹرز کے لیے دبئی اور یو اے ای میں قیام کے نئے مواقع کھلیں گے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں