بیرسٹر گوہر کوپیشکش ہے وہ کمیٹیوں میں واپس آئیں: عطا تارڑ

اسلام آباد:(دنیا نیوز) وفاقی وزیراطلاعات و نشریات عطا تارڑ بیرسٹر گوہر کوپیشکش ہے کہ وہ کمیٹیوں میں واپس آئیں۔

دنیا نیوز کے پروگرام ’ ٹونائٹ ود ثمرعباس‘ میں گفتگو کرتے ہوئے عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ حکومت نے بھرپور مشاورت کے بعد بھارت کے ساتھ نہ کھیلنے کا فیصلہ کیا، بنگلا دیش نے ہمارے فیصلے پر خوشی کا اظہار کیا, پی سی بی حکومت سے رابطہ کرتا ہے تو پھر دیکھیں گے، پاکستان نے کرکٹ کی دنیا میں انتہائی اہم فیصلہ کیا، 

اُنہوں نے کہا کہ عوام نے پی ٹی آئی کی شٹرڈاؤن کی کال کو مسترد کردیا ہے، سب دکانیں کھلی ہیں، شٹرڈاؤن کو لوگوں نے مسترد کردیا۔

وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات کا کہنا تھا کہ بیرسٹر گوہر کوپیشکش ہے کہ وہ کمیٹیوں میں واپس آئیں، اپوزیشن نے سب کچھ کرکے دیکھ لیا، اگلا ہفتہ بہت اہم ہے جب کہ بانی پی ٹی آئی کو بنی گالہ منتقل کرنے کی کوئی بھی تجویز نہیں ہے۔

بسنت کے حوالے سے سوال کے جواب میں عطا تارڑ کا مزید کہنا تھا کہ بسنت منانے کیلئے بیرون ملک سے بھی لوگ آئے ہیں، قوم پر بسنت کا بخار سوار ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں