دادو میں ڈکیتی واردات کے دوران پولیس مقابلہ، 3اہلکار شہید، 5 زخمی

میہڑ: (دنیا نیوز) اندرون سندھ کے علاقے دادو کی تحصیل میہڑ میں ڈکیتی واردات کے دوران مقابلے میں 3اہلکار شہید، 5 زخمی ہو گئے۔

عینی شاہدین کے مطابق ڈاکوؤں کی جانب سے درگاہ شاہ گودڑیو کے میلے سے واپسی پر زائرین سے لوٹ مار کی جا رہی تھی اور قاضی عارف روڈ بلاک کر کے 5 موٹر سائیکلیں، نقدی اور موبائل فون لوٹ لیے تھے کہ اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی۔

پولیس کے پہنچنے پر ڈاکوؤں نے فائرنگ شروع کردی، فائرنگ کے تبادلے میں پولیس کے تین اہلکار موقع پر ہی شہید ہو گئے جب کہ پانچ افراد زخمی ہوئے جس میں چوکی انچارج بھی شامل ہے۔

دوسری جانب جاں بحق ہونے والے پولیس اہلکاروں اور زخمیوں کو لاڑکانہ منتقل کردیا گیا، جہاں زخمیوں کا علاج معالجہ جاری ہے،علاوہ ازیں ڈکیتی کے خلاف متاثرین کا انڈس ہائی وے پر دھرنا، ٹریفک معطل ہو گئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں