لوگوں نے پی ٹی آئی کو مسترد کر دیا، احتجاج کہیں نظر نہیں آیا: مراد علی شاہ

کراچی: (دنیا نیوز) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ لوگوں نے پی ٹی آئی کو مسترد کردیا، احتجاج کہیں نظر نہیں آیا۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا رمضان میں قیمتیں بڑھ جاتی ہیں اس پر نظر ہے، گندم اور آٹے کی قیمت پر کنٹرول رکھا ہے، کوشش ہے جو غلطیاں ہوتی ہیں ان سے سیکھا جائے۔

مراد علی شاہ نے مزید کہا کہ لعل شہباز قلندرؒ کے عرس پر تسلی بخش انتظامات تھے، تین روز کے دوران 30 لاکھ کے قریب زائرین آئے، انتظامات مزید بہتر کرنے کی ضرورت ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں