اعلیٰ تعلیم کے ادارے قومی ترقی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں، نیول چیف
راولپنڈی: (دنیا نیوز) پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف نے کہا ہے کہ اعلیٰ تعلیم کے ادارے قومی ترقی میں نہایت اہم کردار ادا کرتے ہیں۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بحریہ یونیورسٹی اسلام آباد کا اٹھائیسواں کانووکیشن منعقد ہوا، جس میں پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔
نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف نے طلبا میں اسناد اور میڈلز تقسیم کیے، مختلف شعبوں کے 3 ہزار 300 طلبا کو ڈگریاں اور شاندار کارکردگی پر میڈلز دیے گئے، طلبا سے خطاب میں نیول چیف نے قومی ترقی میں اعلیٰ تعلیم کے کردار پر زور دیا اور کہا کہ اعلیٰ تعلیم کے ادارے قومی ترقی میں نہایت اہم کردار ادا کرتے ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق بحریہ یونیورسٹی کی تعلیمی ترقی اور نئے پروگراموں کے آغاز کو سراہا گیا، کانووکیشن میں والدین نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور طلبا کی کامیابیوں پر خوشی کا اظہار کیا، نمایاں کارکردگی پر 108 طلبا کو طلائی، 105 طلبا کو سلور میڈل دیےگئے۔