وزیراعلیٰ سندھ کی اشیائے ضروریہ کی قیمتوں پر سخت نگرانی کی ہدایت

کراچی: (دنیا نیوز) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے اشیائے ضروریہ کی قیمتوں پر سخت نگرانی کی ہدایت کردی۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت اجلاس ہوا، انہوں نے کہا رمضان میں ذخیرہ اندوز اور منافع خور سرگرم ہوجاتے ہیں جن کو روکنا ہے، عوام کے استعمال کی ضروری اشیاء کے نرخوں میں توازن رکھا جائے۔

وزیراعلیٰ کا مزید کہنا تھا کہ آٹے کے رعایتی سٹالز مخصوص مقامات پر قائم کئے جائیں گے، گوشت، دال، چاول اور سبزیوں کی قیمتوں پر قابو رکھا جائے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں