دنیا کی سب سے چھوٹی آرکیڈ مشین بننے کا ریکارڈ
ممبئی: (ویب ڈیسک) الیکٹرونکس سے دلچسپی رکھنے والے ایک بھارتی شخص نے دنیا کی سب سے چھوٹی آرکیڈ مشین بنا ڈالی۔
0.98 انچ سائز کی اس ڈیوائس میں انویڈرز چلتا ہے۔
24 سالہ کِرن پاٹل نے گینیز ورلڈ ریکارڈز کو بتایا کہ انہوں نے متعدد الیکٹرانکس منصوبے بنائے لیکن یہ ان کا پہلا گیمنگ آرکیڈ پروجیکٹ ہے، ان کی آرکیڈ مشین 0.98 انچ بڑی، 0.6 انچ لمبی اور 0.59 انچ چوڑی ہے اس آرکیڈ مشین میں چار بٹن ہیں اور اس میں کلاسک گیم سپیس انویڈرز چل سکتا ہے۔
گینیز ورلڈ ریکارڈز نے کِرن پاٹل کی آرکیڈ مشین کی دنیا کی سب سے چھوٹی آرکیڈ مشین کی تصدیق کر دی ہے۔