شہباز شریف سے گورنر خیبر پختونخوا کی ملاقات، صوبائی امور پر گفتگو
اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم محمد شہباز شریف سے گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کی ملاقات ہوئی۔
دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات میں موجودہ سیاسی صورتحال اور خیبر پختونخوا کے حوالے سے امور پر گفتگو کی گئی۔
نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار، وفاقی وزیر برائے مذہبی امور سردار محمد یوسف اور وزیراعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ بھی ملاقات میں موجود تھے۔