پاکستان سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی، ٹریڈنگ کا منفی زون میں اختتام

لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ٹریڈنگ کا اختتام منفی زون میں ہوا ہے۔

کاروباری ہفتے کے پانچویں اور آخری روز کاروبار کے آغاز سے ہی سٹاک مارکیٹ میں منفی رجحان دیکھا گیا۔

آج ہنڈرڈ انڈیکس کی یومیہ بلند سطح ایک لاکھ 61 ہزار 435 اور یومیہ کم ترین سطح ایک لاکھ 57 ہزار 72 رہی، ہنڈرڈ انڈیکس 3714 پوائنٹس مائنس ہو کر ایک لاکھ 57 ہزار 496 پوائنٹس کی حد پر بند ہوا۔

سٹاک ایکسچینج میں 567 کمپنیوں میں سے 105 کمپنیوں میں اضافہ ہوا، جبکہ 311 کمپنیوں میں کمی دیکھنے میں آئی، پاکستان سٹاک مارکیٹ میں 23 ارب روپے مالیت کے 36 کروڑ شیئرز کا کاروبار ہوا۔

واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 61 ہزار 210 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔

دوسری جانب اسرائیل امریکا کی ایران سے جنگ کے بعد عالمی مارکیٹس میں گراوٹ جاری ہے،امریکا کی ڈوجونز مارکیٹ میں 1.6 فیصد کمی، یورپی مارکیٹس بھی شدید دباؤ کا شکار، ایشائی مارکیٹس میں بھی مندی کا رجحان ہے۔

جنوبی کوریا کی مارکیٹ ایک وقت میں 12 فیصد تک نیچے گر گئی، نکی جاپان کا انڈیکس 3 فیصد کم ہوگیا، آسٹریلیا اور چین کے انڈیکس بھی کمزور ہوگئے۔

اس کے علاوہ خام تیل کی قیمت 84.50 ڈالر فی بیرل ہوگئی، جبکہ گیس کی قیمتیں دوگنا تک بڑھ گئی ہیں۔

دوسری جانب انٹر بینک میں امریکی کرنسی کی قدر میں 1 پیسے کمی ہوئی، ڈالر 279.41 روپے سے کم ہو کر 279.40 روپے پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں