عباس عراقچی کا ایرانی بحری جہاز کے عملے کو ریسکیو کرنے پر سری لنکا سے اظہار تشکر
تہران: (دنیا نیوز) ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے سری لنکن ہم منصب کو ٹیلیفون کیا اور ایرانی بحری جہاز کے عملے کو ریسکیو کرنے پر شکریہ ادا کیا۔
ایرانی وزارت خارجہ کے مطابق عباس عراقچی نے امریکا کے خلاف عالمی فورم پر مقدمے کا عندیہ دیا۔
دونوں وزرائے خارجہ کے درمیان مشرق وسطیٰ کی بدلتی صورتحال پر گفتگو بھی ہوئی، سری لنکا کا خطے میں بڑھتی کشیدگی پر شدید تشویش کا اظہار کیا۔
خبر ایجنسی کے مطابق سری لنکا نے امن کی بحالی کیلئے سفارتی مذاکرات کی اہمیت پر زور دیا۔