پاکستانی شوبز شخصیات کی جانب سے مداحوں کو عیدالفطر کی مبارکباد
لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان سمیت دنیا بھر میں عیدالفطر نہایت جوش و جذبے سے منائی جا رہی ہے ایسے میں شوبز انڈسٹری سے وابستہ شخصیات نے بھی بھرپور انداز میں عید منائی جس کا اظہار انہوں نے مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر کیا۔
پاکستانی شوبز ستاروں نے فیملی کے ساتھ فوٹو شیئر کر کے مداحوں کو عید الفطر کی مبارکباد پیش کی ہے۔
اداکارہ صبور علی نے شوہر علی انصاری اور بیٹی کے ساتھ تصاویر شیئر کیں۔
اداکارہ حنا آفریدی نے پشتو میں اپنے مداحوں کو عید کی مبارکباد دی جبکہ انہوں نے اپنے شوہر کے ہمراہ تصاویر بھی شیئر کیں۔
نامور پاکستانی اداکار بلال قریشی نے اپنی والدہ کے ہمراہ تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ’دل سے دعا ہے کہ دنیا میں امن اور سلامتی ہو‘، عید مبارک!
اس کے علاوہ ماورا حسین، درفشاں سلیم، فیروز خان، فاطمہ آفندی، کنور ارسلان نے تصاویر کر کے مداحوں کو عید کی مبارکباد پیش کی ہے۔