موٹروے پولیس نے سیال موڑ سے منشیات سے بھری گاڑی پکڑ لی، خاتون سمیت 2 ملزم گرفتار

لاہور:(دنیا نیوز) پنجاب کے علاقے سیال موڑ پر کارروائی کرکے موٹروے پولیس نے بھاری مقدار میں منشیات سمگل کی کوشش ناکام بنا دی۔

موٹروے پولیس نے موٹروے ایم-2 ساؤتھ سیال موڑ کے قریب مشکوک کار کو روک کر  تلاشی لی اور 21 کلو سے زائد کوکین برآمد کرلی۔

دوسری جانب کار میں سوار خاتون سمگلر کو ساتھی سمیت  گرفتار کرلیا گیا، موٹروے پولیس نے بتایا کہ پکڑی جانے والی کوکین 21 کروڑ روپے سے زائد مالیت کی ہے۔

ترجمان سینٹرل ریجن کا مزید کہنا تھا کہ دونوں گرفتار ملزموں کی گاڑی سے 40 پیکٹس منشیات برآمد ہوئی جنہیں مزید مزید تفتیش کے لیے مقامی پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں