سندھ میں سرکاری گندم میں مٹی ملائے جانے کا انکشاف

کراچی: (دنیا نیوز) سندھ میں سرکاری گندم میں بڑے پیمانے پر ملاوٹ کا انکشاف ہوا ہے۔

سندھ کے متعدد اضلاع میں سرکاری گندم میں خرد برد سے قومی خزانے کو بڑا نقصان پہنچایا گیا، محکمہ خوراک کے افسران کو نوٹس جاری کر دیئے گئے۔

گوداموں میں پڑی ہزاروں بوریوں میں مٹی ملا کر وزن پورا کیا گیا، بدین، لاڑکانہ سمیت دیگر شہروں کے گوداموں میں سرکاری گندم میں خرد برد کی گئی، سرکاری گندم میں مٹی ملانے سے قومی خزانے کو خطیر رقم کا نقصان پہنچایا گیا۔

گندم کی مبینہ خرد برد پر محکمہ خوراک کے انسپکٹر کو برطرف کر دیا گیا، انسپکٹر پر 77 کروڑ کی گندم بیچنے کا الزام سامنے آیا ہے، ڈپٹی ڈائریکٹر نعمت اللہ سمیت 4 افسران کو شو کاز نوٹس جاری کردیا گیا۔

محکمہ خوراک کے 5 اہلکاروں کو حتمی شوکاز نوٹس دیا گیا ہے، شہید بینظیر آباد میں 1600 میٹرک ٹن سرکاری گندم میں خردبرد کی گئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں