منگل کی ڈیڈلائن حتمی، آبنائے ہرمز نہ کھلی تو ایران میں کوئی پل نہیں بچے گا: ٹرمپ
واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کو دی گئی منگل کی ڈیڈلائن حتمی ہے، آبنائے ہرمز نہ کھلی تو ایران کا کوئی پل نہیں بچے گا۔
واشنگٹن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایران میں ہمارا آپریشن رجیم کی تبدیلی تھا، اب ایران کے پاس کچھ میزائل اور ڈرونز بچے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ ہم نے پہلی، دوسری اور تیسری رجیم تبدیل کردی، ڈیل کے لیے امریکی تجاویز بہت اہم ہیں، اور ایران کے پاس جوہری ہتھیار نہیں ہونے چاہئیں۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید کہا کہ ایران کی حمایت کرنے والے بیوقوف ہیں، امریکا اب جن لوگوں سےبات کررہا ہے وہ سخت گیرنہیں بلکہ دانشمند ہیں، ضرورت پڑی تو ایران کے تیل پر قبضہ کریں گے۔