پاکستان اور مصری افواج کی مشترکہ انسداد دہشت گردی مشق تھنڈر 2 کا آغاز

راولپنڈی: (دنیا نیوز) پاکستان اور مصر کی افواج کے درمیان انسداد دہشت گردی کی مشترکہ مشق تھنڈر2 کا آغاز ہوگیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 6 اپریل کو دو ہفتوں پر مشتمل مشق کا پاکستان کے اسپیشل آپریشنز اسکول چراٹ میں آغاز ہوا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق مشق میں پاک فوج کے ایس ایس جی اور مصری فوج کی اسپیشل فورسز کے دستے حصہ لے رہے ہیں، کمانڈنٹ اسپیشل آپریشنز اسکول چیراٹ نے بطور مہمانِ خصوصی افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ مشق کا مقصد مشترکہ تربیت کے ذریعے پیشہ ورانہ مہارتوں کو بہتر بنانا ، دوست ممالک کے درمیان دیرینہ عسکری تعلقات کو مزید مضبوط کرنا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق شریک دستے ایک دوسرے کے تجربات اور مہارت سے استفادہ کریں گے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں