اسلام آباد میں 11 اور 12 اپریل کیلئے متبادل ٹریفک پلان جاری

اسلام آباد: (دنیا نیوز) ‏اسلام آباد ٹریفک پولیس نے 11 اور 12 اپریل کیلئے متبادل ٹریفک پلان جاری کر دیا۔

غیر ملکی وفود کی آمد کے سلسلے میں مختلف اوقات میں ڈائیورشن لگائی جائیں گی، جی ٹی روڈ پشاور سے راولپنڈی کیلئے فیصل موڑ، چکری، چک بیلی روڈ اور روات روڈ استعمال کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

جی ٹی روڈ لاہور سے پشاور کیلئے روات، چک بیلی روڈ، چکری، ٹیکسلا موٹروے استعمال کرنے کا مشورہ دیا گیا، جی فائیو، ایف سکس اور جی سکس مارگلہ روڈ کیلئے نائنتھ ایونیو استعمال کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

بھارہ کہوسے راولپنڈی کیلئے کورنگ روڈ، بنی گالہ، لہتراڑ روڈ اور جی ٹی روڈ استعمال کرنے کا مشورہ، فیصل ایونیو سے زیرو پوائنٹ جانے والی ٹریفک نائنتھ ایونیوکی طرف موڑ دی جائے گی۔

ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ راولپنڈی سے اسلام آباد آنے والے شہری نائنتھ ایونیو استعمال کریں، زیرو پوائنٹ سے کورال چوک تک ایکسپریس وے دونوں اطراف سے ٹریفک کیلئے بند ہے۔

کرنل شیرخان روڈ سے فیصل ایونیو کیلئے نائنتھ ایونیو سگنل سے سٹیڈیم روڈ استعمال کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے، پشاور سے لاہور کیلئے براستہ ٹیکسلا موٹروے اور ترنول پھاٹک سے فتح جنگ موٹروے استعمال کریں۔

ٹریفک پولیس کے مطابق لاہور جی ٹی روڈ سے اسلام آباد اور راولپنڈی کیلئے ہیوی ٹریفک چک بیلی روڈ سے چکری موٹروے استعمال کریں، 11 اور 12 اپریل کو اسلام آباد میں ہرقسم کی ہیوی ٹریفک کا داخلہ بند ہوگا۔

اسلام آباد ٹریفک پولیس کے مطابق ریڈ زون کے تمام راستے مکمل طور پر ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند ہوں گے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں