ایران کا لبنان میں جنگ بندی اور اثاثوں کی بحالی کا مطالبہ

تہران: (دنیا نیوز) ایران نے واشنگٹن کو گرین سگنل دیتے ہوئے کہا کہ دشمنی پر مبنی طرز عمل اختیار نہ کریں تو امریکی بحری جہاز آبنائے ہرمز سے گزر سکتے ہیں۔

 لبنان میں جنگ بندی اور ایران کے اثاثوں کی بحالی پر زور دیتے ہوئے ایرانی سپیکر باقر قالیباف کہتے ہیں فریقین کے درمیان طے دو اہم معاملات پر عمل درآمد ہونا باقی ہیں، مذاکرات سے پہلے یہ دونوں معاملات حل ہونے چاہئیں۔

ایرانی نائب وزیر خارجہ برائے سیاسی امور تخت روانچی کا کہنا ہے کہ ایران سفارت کاری اور مذاکرات پر یقین رکھتا ہے، ایران ایسی جنگ بندی نہیں چاہتا جو جارح کو دوبارہ حملے کی اجازت دے، معاہدے میں جنگ روکنے کی ضمانتیں شامل ہونی چاہئیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں