کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی، جہانداد خان پر جرمانہ عائد
کراچی: (دنیا نیوز) پی ایس ایل کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے جہانداد خان پر جرمانہ عائد کر دیا گیا۔
راولپنڈیز کے خلاف میچ میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر ایکشن لیتے ہوئے جہانداد خان پر میچ فیس کا 10 فیصد جرمانہ عائد کر دیا گیا۔
جہانداد خان لیول 1 کی خلاف ورزی کے مرتکب قرار پائے جس کے بعد میچ ریفری روشن ماہنامہ نے سزا سنا دی۔
امپائر شرف الدولہ اور عمران جاوید نے جہانداد خان کے خلاف چارج شیٹ دی تھی، جہانداد خان نے اپنی غلطی تسلیم کرتے ہوئے سزا قبول کر لی۔
واضح رہے واقعہ گزشتہ شب راولپنڈیز کی اننگز کے 18ویں اوور میں پیش آیا۔