تاجک سکیورٹی فورسز کی فائرنگ، سرحد پار کرنیوالے 2 افغان سمگلر ہلاک
فرخور: (ویب ڈیسک) افغانستان سے تاجکستان کی سرحد پار کرنے والے 2 افغان منشیات اسمگلر تاجک سکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے ہلاک ہوگئے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق تاجک سکیورٹی حکام نے بتایا ہےکہ افغان منشیات سمگلروں نے سرحد عبورکرنے کی کوشش کی تھی۔
تاجک حکام کے مطابق تاجکستان کے ضلع فرخور میں کارروائی کےدوران ہلاک ہونے والے افغان سمگلروں سے 25 کلو منشیات بھی برآمد کرلی گئی۔
رپورٹ کے مطابق وسطی ایشیائی ممالک افغانستان کی غیرمستحکم عسکری، سیاسی اور معاشی صورتحال کوپہلےہی خطے کے لیے تشویشناک قرار دےچکے ہیں۔
ماہرین کا کہنا ہےکہ پڑوسی ممالک میں افغان جرائم پیشہ عناصرکی مسلسل دراندازی اس بات کا ثبوت ہےکہ طالبان رجیم ان مجرمانہ سرگرمیوں میں برابرکی شریک ہے۔
خیال رہے کہ تاجکستان اور افغانستان کے درمیان سرحد تقریباً 1370 کلومیٹر طویل ہے، جو کئی مقامات پر دشوار گزار اور پہاڑی علاقوں پر مشتمل ہے، جس کی وجہ سے اس کی نگرانی کرنا مشکل ہو جاتا ہے۔