شادی کی تقریب ہنگامہ آرائی کا شکار، دلہن پر سیاہ پینٹ سے حملہ

لندن: (ویب ڈیسک) برطانیہ میں شادی کی ایک خوشگوار تقریب اس وقت افسوسناک واقعے میں بدل گئی جب دلہن پر اس کی اپنی بھابھی نے سیاہ پینٹ پھینک دیا۔

امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق 35 سالہ جیما مونک اپنے بچپن کے ساتھی سے شادی کے لیے نہایت پرجوش تھیں، سفید عروسی لباس میں ملبوس جیما اپنے والد کا ہاتھ تھامے شادی ہال کی جانب بڑھ رہی تھیں کہ اچانک کسی نے ان کا نام پکارا۔

جیسے ہی وہ رُکیں، اگلے ہی لمحے ان پر سیاہ پینٹ پھینک دیا گیا جو ان کے چہرے اور لباس پر بہنے لگا، جس سے تقریب کا خوشگوار ماحول یکسر خراب ہو گیا۔

رپورٹس کے مطابق یہ حملہ کسی اجنبی نے نہیں بلکہ دلہن کی اپنی بھابھی نے کیا، جس کے ساتھ ان کا طویل عرصے سے خاندانی تنازع چل رہا تھا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں