لاہور: ٹرین شیڈول متاثر، متعدد گاڑیاں گھنٹوں تاخیر کا شکار

لاہور: (دنیا نیوز) لاہور ریلوے انتظامیہ کے متعدد دعووں کے باوجود ٹرین شیڈول معمول پر نہ آسکا۔

ذرائع کے مطابق کراچی اور کوئٹہ سمیت مختلف شہروں سے آنے والی ٹرینیں گھنٹوں تاخیر کا شکار ہیں، کراچی سے آنے والی پاکستان ایکسپریس 3 گھنٹے لیٹ ہے، جبکہ خیبر میل ایکسپریس 2 گھنٹے 30 منٹ لیٹ ہے۔

اسی طرح ملت ایکسپریس 2 گھنٹے 15 منٹ، فرید ایکسپریس 2 گھنٹے، کراچی ایکسپریس 1 گھنٹہ 45 منٹ، علامہ اقبال ایکسپریس 1 گھنٹہ 30 منٹ، شالیمار ایکسپریس 1 گھنٹہ 20 منٹ اور گرین لائن ایکسپریس 1 گھنٹہ 10 منٹ تاخیر کا شکار ہے۔

ٹرینیں لیٹ ہونے سے مسافروں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے، مسافروں نے حکام سے اپیل کی ہے کہ جلد از جلد اس صورِ تحال کو بہتر بنایا جائے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں