اسلام آباد ہائیکورٹ اور وفاقی آئینی عدالت آج بند رکھنے کا فیصلہ
اسلام آباد: (دنیا نیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ آج کھلے رہنے کے فیصلے میں اہم تبدیلی کر دی گئی۔
رجسٹرار ہائیکورٹ کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ اج بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، ریڈزون بندش کی وجہ سے اسلام آباد ہائی کورٹ کو بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔
رجسٹرار آفس نے دو گھنٹے قبل ہائی کورٹ کھلی رکھنے کے فیصلے سے میڈیا کو آگاہ کیا تھا، رجسٹرار آفس نے اب دوبارہ ہائیکورٹ آج بند رکھنے کے فیصلے سے میڈیا کو آگاہ کر دیا۔
وفاقی آئینی عدالت کے آج کھلے رہنے کے فیصلے میں بھی اہم تبدیلی کر دی گئی اور وفاقی آئینی عدالت بھی آج بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا، رجسٹرار کے مطابق ریڈزون بندش کی وجہ سے وفاقی آئینی عدالت کو آج بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔
رجسٹرار آفس نے دوبارہ عدالتوں کی بندش بارے میڈیا کو آگاہ کر دیا۔