پاکستان کی مسجد اقصیٰ کمپاؤنڈ کی بے حرمتی کی شدید مذمت
اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان نے مسجد اقصیٰ کمپاؤنڈ کی بے حرمتی کی شدید مذمت کر دی۔
ترجمان دفترِ خارجہ کے مطابق غیر قانونی اسرائیلی آبادکاروں کا مسجد اقصیٰ میں داخلہ اور جھنڈا لہرانا قابلِ مذمت ہے، یہ اقدام بین الاقوامی قوانین اور مقدس مقام کی حرمت کی کھلی خلاف ورزی ہے۔
دفترِ خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اشتعال انگیز کارروائیاں خطے میں کشیدگی بڑھا سکتی ہیں، مقدس مقامات کے تحفظ اور غیر قانونی آبادکاروں کے احتساب کا مطالبہ کرتے ہیں۔
ترجمان دفتر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان فلسطینی عوام سے مکمل اظہارِ یکجہتی کرتا ہے۔