کراچی: لاکھوں روپے مالیت کی ڈیزل سمگلنگ ناکام، ملزمان گرفتار
کراچی: (دنیا نیوز) منگھو پیر پولیس نے لاکھوں روپے مالیت کے ڈیزل کی سمگلنگ ناکام بنا کر ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان مزدہ ٹرکس میں لگائے گئے خفیہ اضافی ٹینک کے ذریعے ڈیزل سمگل کر رہے تھے، چیکنگ کے دوران 2 ٹرکوں کو قبضے میں لے کر 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔
گرفتار ملزمان مزدہ اور برآمد شدہ ڈیزل کو مزید قانونی کارروائی کیلئے کسٹم حکام کے حوالے کیا گیا، گرفتار ملزمان میں سیف اللہ، اشرف اور آصف شامل ہے۔