ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی امریکی فوجی کارروائیوں کا تسلسل ہے: صدرمسعود پزشکیان

تہران: (دنیا نیوز) ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا کہ ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی امریکی فوجی کارروائیوں کا تسلسل ہے۔

ایرانی صدر مسعود پزشکیان کا کہنا ہے ایران نے صبر و تحمل اور مفاہمت کا مظاہرہ کیا، بحری ناکہ بندی کے نام پر کئے گئے اقدامات خودمختار ملک کے خلاف فوجی کارروائیوں کا تسلسل ہیں، دنیا نے ایران کے صبر اور مفاہمت کو دیکھا لیکن یہ جابرانہ رویہ ناقابل برداشت ہے۔

ایرانی چیف جسٹس غلام حسین محسنی کہتے ہیں دباؤ اور جبر کی بنیاد پر مذاکرات ہرگز قبول نہیں، اس پر حکومت کے تمام ذمہ دار متفق ہیں، ہم مذاکرات کا خیرمقدم کرتے ہیں لیکن مسلط کردہ شرائط پر نہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں