راولپنڈی: ناکہ لگا کر شہریوں کی تلاشی لینے والا جعلی پولیس اہلکار گرفتار

راولپنڈی: (دنیا نیوز) ناکہ لگا کر شہریوں کی تلاشی لینے والے جعلی پولیس اہلکار کو گرفتار کر لیا گیا۔

پولیس حکام کے مطابق گرفتار کیے جانے والے شخص کا نام محمد شہزاد معلوم ہوا ہے، پولیس یونیفارم میں ملبوس محمد شہزاد خود کو پولیس اہلکار ظاہر کر رہا تھا، تلاشی کے دوران اس کے پاس جعلی سروس کارڈ بھی برآمد ہوا۔

سروس کارڈ کی تصدیق کے دوران اصلی پولیس اہلکار ثابت نہ ہو سکا، جس پر نصیر آباد پولیس نے مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں