وزیراعظم آزاد کشمیر نے چودھری محمد رشید کو وزارت سے برطرف کر دیا
مظفرآباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور نے چودھری محمد رشید کو وزارت سے برطرف کر دیا
ذرائع وزیراعظم سیکرٹریٹ کے مطابق چودھری محمد رشید پاور ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن اور پلاننگ و ڈویلپمنٹ کے وزیر تھے، چودھری رشید نے مسلم لیگ ن کے رہنماؤں سے ملاقات کر کے شمولیت کا عندیہ دیا تھا۔
چودھری محمد رشید تحریک انصاف کے ٹکٹ پر ممبر اسمبلی بنے، وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر عبدالقیوم نیازی کے خلاف تحریک عدم اعتماد میں تنویر الیاس کی حمایت کی، تنویر الیاس کی عدالت سے نااہلی کے بعد تحریک انصاف فاروڈ بلاک کا حصہ رہے۔
پاکستان پیپلز پارٹی نے انوارالحق کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرائی، چودھری محمد رشید نے پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کی، فیصل راٹھور کی ٹیم میں پاور ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن اور پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ کی وزارت پر فائز رہے۔