ایران اب بھی اپنے 70 فیصد میزائل ذخیرے کو برقرار رکھے ہوئے ہے، سی آئی اے

واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی انٹیلی جنس ایجنسی سی آئی اے کی خفیہ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ شدید بمباری کے باوجود ایران اب بھی اپنے 75 فیصد موبائل میزائل لانچرز اور 70 فیصد میزائل ذخیرے کو برقرار رکھے ہوئے ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایرانی حکومت نے اپنی زیر زمین میزائل سائٹس کو دوبارہ فعال کر لیا ہے، تباہ شدہ میزائلوں کی مرمت کی ہے اور نئے میزائل بھی تیار کیے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ایران امریکی بحری ناکہ بندی کو کم از کم 3 سے 4 ماہ تک برداشت کر سکتا ہے، اس کے بعد ہی اسے شدید معاشی دباؤ کا سامنا کرنا پڑے گا۔

امریکی اخبار کے مطابق یہ رپورٹ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے جنگ کے جلد خاتمے سے متعلق پر امید بیانات پر سوالات اٹھا رہی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں