ایران کے حملے: متحدہ عرب امارات کا نقصانات کا جائزہ لینے کیلئے کمیٹی دینے کا اعلان

ابوظہبی: (دنیا نیوز) متحدہ عرب امارات ایران کے حملوں سے ہونے والے نقصانات کا جائزہ لینے کیلئے کمیٹی تشکیل دے گا تاکہ قانونی کارروائی کے لیے شواہد جمع کیے جا سکیں۔

سرکاری ذرائع ابلاغ کے مطابق ایرانی حملوں میں اہم تنصیبات، ہوائی اڈے اور توانائی کے مراکز نشانہ بنے، خلیجی خطے میں بڑے پیمانے پر نقصان پہنچا۔

متحدہ عرب امارات ان حملوں سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والا ملک رہا جہاں ایران کی جانب سے 2 ہزار 800 سے زائد ڈرون اور میزائل داغے گئے، نئی قومی کمیٹی کو حملوں اور فوجی کارروائیوں کی نگرانی اور دستاویزی ریکارڈ مرتب کرنے کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔

کمیٹی کی کارروائیوں کے نتائج قومی اور بین الاقوامی سطح پر متحدہ عرب امارات کی قانونی کوششوں کو مضبوط بنانے کے لئے جامع دستاویزی فائل کی تیاری میں مدد فراہم کریں گے۔

امارات نے ایران سے حملوں کے نتیجے میں ہونے والے نقصانات کا ہرجانہ ادا کرنے کا مطالبہ بھی کیا تھا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں