ڈچ کروز شپ پر ہنٹا وائرس کا خوفناک پھیلاؤ، 3 افراد ہلاک

ایمسٹرڈیم: (ویب ڈیسک) ڈچ کروز شپ پر ہنٹا وائرس کے خوفناک پھیلاؤ کے باعث 3 افراد ہلاک ہو گئے۔

خبر ایجنسی کے مطابق وائرس کے انسان سے انسان میں منتقلی کے پہلے شواہد سامنے آگئے ہیں، جہاز پر 28 ممالک کے تقریباً 150 مسافر اور عملہ سوار تھے، جبکہ 24 اپریل کو سینٹ ہیلینا میں درجنوں مسافر اتر چکے ہیں۔

ڈبلیو ایچ او کے سربراہ ٹیڈروس اذانوم گیبریئس نے کہا ہے کہ کروز شپ پر ہنٹا وائرس کا پھیلاؤ کسی عالمی وبا کا آغاز نہیں ہے، ہنٹا وائرس قریبی اور انتہائی ذاتی رابطے کے ذریعے پھیلتا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں