پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا
لاہور: (دنیا نیوز) پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا گیا۔
متفرق درخواست جوڈیشل ایکٹوازم پینل کےسربراہ اظہرصدیق نے دائر کی، درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ پاکستان میں خطے میں سب سے زیادہ پٹرول اور ڈیزل مہنگا ہوچکا ہے، پٹرولیم ڈویلپمنٹ لیوی میں مسلسل اضافہ غیرآئینی ہے۔
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھنے سے مہنگائی کا مزید طوفان آئے گا،عدالت سے استدعا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافےکو کالعدم قرار دے۔
خیال رہے کہ حکومت نے پٹرول کی فی لٹر کی قیمت میں 14 روپے 92 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کر دیا ہے جس کےبعد پٹرول کی نئی قیمت 414 روپے 78 پیسے فی لٹر مقرر کر دی گئی ہے جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 15 روپے فی لٹر اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد نئی قیمت 414 روپے 58 پیسے مقرر کی گئی ہے۔