پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اظہر علی سکاٹ لینڈ کرکٹ ٹیم کے ساتھ منسلک ہوگئے

ایڈنبرا: (ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اظہر علی سکاٹ لینڈ کرکٹ ٹیم کے ساتھ منسلک ہوگئے ہیں۔

41 سالہ اظہر علی کی تقرری کا کرکٹ اسکاٹ لینڈ نے اعلامیہ جاری کردیا ہے۔

گرین شرٹس کے سابق کپتان سکاٹ لینڈ کرکٹ کے ساتھ بطور کنسلٹنٹ ذمے داری نبھائیں گے، انہیں دورہ نیپال کےلیے ذمے داری سونپی گئی ہے۔

سکاٹ لینڈ کرکٹ ٹیم کی آئندہ اسائمنٹ آئی سی سی کی سی ڈبلیو سی ایل ٹو ہے، جس میں ٹیم نیپال اور یو ایس اے کا مقابلہ کرے گی۔

اس بارے میں اظہر علی کا کہنا ہے کہ وہ اسکاٹ لینڈ کرکٹ ٹیم کے ساتھ کام کرنے کے منتظر ہیں، میرا کیرئیر کے آغاز میں اسکاٹ لینڈ کے ساتھ تعلق رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں کام کے آغاز اور باصلاحیت ٹیم آگے بڑھنے میں مدد کے لیے بہت پرجوش ہوں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں