پاکستان عالمی سیاست میں “مڈل پاور” کے طور پر ابھر رہا ہے: ایشا ٹائمز
اسلام آباد:(دنیا نیوز) غیر ملکی جریدے ایشیا ٹائمز نے کہا ہے کہ پاکستان عالمی سیاست میں “مڈل پاور” کے طور پر ابھر رہا ہے۔
ایشیا ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق پاکستان نے متوازن سفارت کاری سے عالمی سطح پر اپنا لوہا منوایا، پاکستان خطے میں ثالثی کردار ادا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے، بدلتے عالمی نظام میں اُن ممالک کی اہمیت بڑھ رہی ہے جو عالمی طاقتوں کے درمیان توازن برقرار رکھ سکیں۔
غیر ملکی جریدے نے لکھا کہ پاکستان کی جغرافیائی پوزیشن اسے عالمی طاقتوں کیلئے ناگزیر بنا رہی ہے، پاکستان نے چین، امریکہ اور خلیجی ممالک سے بیک وقت تعلقات مضبوط کیے،پاکستان کی ملٹی الائنمنٹ پالیسی سفارتی کامیابی کے طور پر دیکھی جا رہی ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا کہ پاکستان جنوبی ایشیا میں توازن برقرار رکھنے والی اہم ریاست بن گیا، پاکستان عالمی بلاکس کے درمیان “پل” کا کردار ادا کر رہا ہے، پاکستان کی دفاعی اور سفارتی صلاحیت نے عالمی توجہ حاصل کرلی، بدلتی عالمی صف بندی میں پاکستان کی اسٹریٹیجک اہمیت میں اضافہ ہوگیا۔
ایشا ٹائمز کا کہنا تھا کہ افغانستان سے جڑے سکیورٹی مسائل اور معاشی عدم استحکام پاکستان کی عالمی پیش رفت کیلئے چیلنج ہیں، پاکستان علاقائی استحکام کیلئے کلیدی کردار ادا کر سکتا ہے، پاکستان نے مشکل علاقائی ماحول میں متوازن خارجہ پالیسی برقرار رکھی۔
غیر ملکی جریدے کی رپورٹ میں مزید لکھا گیا کہ پاکستان طویل عرصے سے مڈل پاور کی خصوصیات رکھتا ہے، تاہم پالیسی عدم تسلسل نے اِس کے اثر و رسوخ کو محدود رکھا۔