پسرور میں داماد نے ساس، بیوی اور سالے کو قتل کردیا

پسرور:(دنیا نیوز) پنجاب کے علاقے پسرور میں داماد نے بیوی، ساس سمیت 3افراد کی جان لے لی۔

پولیس کی مطابق تہرے قتل کا ہولناک واقعہ تھانہ پھلورہ کے نواحی علاقے ڈوگری ہریاں میں پیش آیا جہاں ایک شخص نے فائرنگ کرکے ساس، بیوی اور کمسن سالے کو موت کے گھاٹ اُتار دیا۔

پولیس کا کہنا تھا کہ ابتدائی طور پر واقعہ گھریلو رنجش کا شاخسانہ بتایا جاتا ہے جب کہ ملزم اسلحہ سمیت موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔

دوسری جانب پولیس نے جائے وقوعہ سے تمام شواہد اکٹھے کرکے جاں بحق ہونے والے تمام افراد کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے مقامی ہسپتال میں منتقل کردیں۔

تفتیشی افسران کا کہنا تھا کہ ملزم کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیم تشکیل دے دی، جلد گرفتار کرکے مزید تحقیقات کی جائیں گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں