مسجد قبا کے اندر خودکار ٹیکسی ’روبوبس‘ متعارف
مدینہ منورہ: (ویب ڈیسک) مسجد قبا کے اندرونی صحن میں خودکار ٹیکسی روبوبس (Robobus) متعارف کرادی گئی۔
ذرائع کے مطابق خودکار ٹیکسی مصنوعی ذہانت کے نظام پر مبنی ہے جسے سینسرز اور ہائی ریزولوشن کیمروں کی مدد حاصل ہے۔
مسجد قبا کے اندرونی صحن میں 700 میٹر تک زائرین اور نمازی سفر کر سکیں گے۔
خودکار ٹیکسی روبوبس کا تجرباتی مرحلہ 60 دن تک جاری رہے گا۔