ممبر سندھ ارسا محمد احسان الحق لغاری نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا

کراچی: (دنیا نیوز) ممبر سندھ ارسا محمد احسان الحق لغاری نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔

وفاقی حکومت نے محمد احسان الحق لغاری کا بطور ممبر سندھ ارسا استعفیٰ منظور کر لیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق استعفے کی منظوری کا اطلاق 6 مئی 2026 سے ہوگا، وفاقی حکومت نے شفقت حسین واڈو کو نیا ممبر سندھ ارسا تعینات کر دیا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں