ساہیوال میں مبینہ مقابلہ، اغوا، زیادتی اور قتل میں ملوث 3 ملزم ہلاک، کانسٹیبل زخمی
ساہیوال: (دنیا نیوز) ساہیوال کے علاقہ تھانہ غلہ منڈی کی حدود میں مقابلہ ہوا، اغوا، زیادتی اور قتل کے 3 ملزم ہلاک جبکہ دو فرار ہوگئے، پولیس کانسٹیبل بھی زخمی ہوگیا۔
پولیس حکام نے بتایا کہ تھانہ غلہ منڈی کے علاقہ سے ایک ہفتہ قبل اغوا ہونے والے 14 سالہ بچے کی لاش بھی کھیتوں سے برآمد کر لی، ملزم شعیب نے 14 سالہ حسن کو اغوا کیا اور نواحی گاؤں 102 دس ایل لے گیا۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ تینوں ملزم بچے سے زیادتی کرتے رہے، ملزموں کو سم موبائل فون میں ڈالنے پر ٹریس کر لیا گیا، ملزمان کی شناخت عدنان، شوکت نائی اور شعیب کے ناموں سے ہوئی۔
پولیس کے مطابق تینوں ملزموں نے مغوی بچے کے ساتھ زیادتی کے بعد سر دھڑ سے الگ کر کے لاش کھیتوں میں پھینک دی تھی، ہلاک ملزمان کی لاشوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔