اسرائیلی آباد کاروں کے حملے کے بعد اسرائیلی پولیس نے متعدد فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا

غزہ: (دنیا نیوز) مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلی آباد کاروں کے حملے کے بعد اسرائیلی پولیس نے متعدد فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا، جن میں بچے بھی شامل ہیں۔

فلسطینی حکام کے مطابق یہ گرفتاریاں اس وقت عمل میں آئیں جب 16 سالہ فلسطینی لڑکے پر حملہ کیا گیا، ایک 64 سالہ دکاندار کو بھی اس وقت گرفتار کیا گیا جب آباد کاروں نے اس کے سٹور کے اندر داخل ہوکر اس پر حملہ کیا۔

اسی طرح ایک 15 سالہ لڑکے کو بھی مختصر وقت کیلئے حراست میں رکھا گیا حالانکہ اسے حملے کے دوران اس کے سر پر چوٹ آئی تھی۔

واضح رہے کہ اسرائیلی پولیس اور فوج کی سرپرستی میں آبادکار فلسطینیوں کی املاک پر قبضہ کرتے ہیں جبکہ اسرائیلی پولیس فلسطینیوں کو ہی گرفتار کر لیتی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں