بنوں میں فائرنگ: چیئرمین سردی خیل محمد زالی شہید، بیٹا زخمی

بنوں: (دنیا نیوز) بنوں میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے جس میں چیئرمین سردی خیل محمد زالی شہید ہوگئے ہیں۔

نامعلوم افراد کی فائرنگ سے چیئرمین محمد زالی کا بیٹا بھی زخمی ہوگیا، چیئرمین محمد زالی کا جسد خاکی اور ان کے زخمی بیٹے کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال بنوں منتقل کر دیا گیا۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز ڈی آئی جی بنوں کی نگرانی میں خصوصی ٹیموں نے جدید انٹیلی جنس اور مؤثر حکمت عملی کے ذریعے دہشتگردوں کیخلاف متعدد کارروائیاں کامیابی سے مکمل کی تھیں۔

بنوں پولیس کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کیلئے ضلع میں کوئی جگہ نہیں، امن کے قیام تک آپریشنز جاری رہیں گے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں