56 سالہ نیپالی کوہ پیما نے 32 ویں بار ماؤٹ ایورسٹ سر کرکے نیا ریکارڈ بنا ڈالا

کھٹمنڈو: (دنیا نیوز) نیپالی کوہ پیما شیرپا کامی ریٹا نے 32 ویں بار دنیا کی بلند ترین چوٹی ماؤنٹ ایورسٹ سر کرکے نیا ریکارڈ بنا دیا۔

56 سالہ کافی ریٹا دنیا کی بلند ترین 8849 میٹر بلند چوٹی پر کوہ پیماؤں کی ٹیم کے ساتھ پہنچے، نیپالی محکمہ سیاحت نے کامی ریٹا کو تاریخی سنگ میل پر مبارکباد دی ہے۔

کامی نے ماؤنٹ ایورسٹ کو پہلی بار 1994 میں سر کیا تھا جس کے بعد وہ تقریباً ہر سال اس پہاڑ کی چوٹی پر پہنچے ہیں۔

بس 2014، 2015 اور 2020 میں وہ اس چوٹی سے دور رہے، جب مختلف وجوہات کے باعث ماؤنٹ ایورسٹ کو کوہ پیمائی کے لیے بند کیا گیا تھا۔

محکمہ سیاحت کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وہ 17 مئی کو صبح ماؤنٹ ایورسٹ کی چوٹی پر پہنچے جبکہ ان کے ساتھ ایک شیرپا خاتون 52 سالہ لکھاپا نے 11 ویں بار دنیا کی بلند ترین چوٹی کو سر کیا۔

اب تک مجموعی طور پر 8 ہزار سے زائد افراد ماؤنٹ ایورسٹ کو سر کرچکے ہیں، جن میں سے بیشتر نے متعدد بار اسے سر کیا ہے، نیپالی شیرپا سے ہٹ کر سب سے زیادہ بار ماؤنٹ ایورسٹ کو برطانوی کوہ پیما Kenton Cool نے 19 بار سر کیا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں