امریکا نے بھارت کیلئے اپاچی ہیلی کاپٹر سپورٹ سروسز اور آلات کی منظوری دیدی

واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکا نے بھارت کیلئے اپاچی ہیلی کاپٹر سپورٹ سروسز اور آلات کی منظوری دے دی۔

معاہدے کی مالیت 19 کروڑ 82 لاکھ ڈالر ہے، امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق بوئنگ اور لاک ہیڈ مارٹن مرکزی کنٹریکٹر ہوں گے، سپورٹ سروسز میں، ٹریننگ، سپیئر پارٹس اور دیگر تکنیکی سروسز شامل ہوتی ہیں۔

بھارت کے پاس اس وقت 28 اپاچی ہیلی کاپٹر موجود ہیں، امریکا نے بھارت کیلئے الٹرالائٹ ہووٹرز سپورٹ کی منظوری بھی دے دی جس کی مالیت 23 کروڑ ڈالر ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں