پیغامات کے تبادلے کے بعد اگلے مرحلے کا فیصلہ کیا جائے گا: اسماعیل بقائی

تہران: (دنیا نیوز) ترجمان ایرانی وزارت خارجہ اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ پیغامات کے تبادلے کے بعد اگلے مرحلے کا فیصلہ کیا جائے گا۔

اپنے بیان میں ترجمان ایرانی وزارت خارجہ اسماعیل بقائی نے کہا کہ وزیر داخلہ محسن نقوی پیغامات کے تبادلے میں سہولت کاری کیلئے ایران میں موجود ہیں۔

ترجمان ایرانی وزارت خارجہ مذاکراتی رابطوں میں پاکستان ثالثی کا کردار ادا کر رہا ہے، ایران کا 14 نکاتی منصوبہ خطے میں جنگ بندی اور کشیدگی کم کرنے پر مرکوز ہے۔

اسماعیل بقائی نے کہا کہ ایران تمام محاذوں پر جنگ کے خاتمے، لبنان میں جنگ بندی کا مطالبہ کرتا ہے، بیرون ملک منجمد ایرانی اثاثوں کی فوری بحالی بھی مذاکراتی مطالبات میں شامل ہے۔

ترجمان ایرانی وزارت خارجہ نے کہا کہ خطے میں سلامتی، لبنان میں استحکام اور آبنائے ہرمز میں محفوظ گزرگاہ بنیادی مطالبات ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں