ریا چکرورتی نے سوشل میڈیا سے دوری کا اعلان کر دیا
ممبئی: (ویب ڈیسک) بھارتی اداکارہ اور وی جے ریا چکرورتی نے کہا ہے کہ وہ کچھ عرصے کیلئے سوشل میڈیا سے دور رہیں گی۔
فوٹو اینڈ ویڈیوز شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر جاری بیان میں ریا چکرورتی نے کہا کہ مسلسل آن لائن موجودگی اور شور شرابے نے انہیں ذہنی طور پر تھکا دیا ہے، اس لیے وہ اپنی اصل ذات سے دوبارہ جڑنے کیلئے وقفہ لے رہی ہیں۔
انہوں نے لکھا کہ ’مجھے خاموشی اور لمحے کو جینے کی کمی محسوس ہو رہی ہے، اس لیے میں کچھ وقت کیلئے پیچھے ہٹ رہی ہوں تاکہ سکون سے سانس لے سکوں اور حقیقی زندگی کو ترجیح دے سکوں۔
اداکارہ نے یہ بھی بتایا کہ حالیہ دنوں میں مجھے جسمانی اور ذہنی مشکلات کا سامنا رہا، لیکن میں ہار نہیں مانوں گی، میں جلد واپس آؤں گی مگر فی الحال ذاتی سکون کو ترجیح دے رہی ہوں۔